لاہور ہائی کورٹ کی اسٹیبلشمنٹ کے 18 افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 29 جولائی 2021 16:50

لاہور ہائی کورٹ کی اسٹیبلشمنٹ کے 18 افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) لاہور ہائی کورٹ کی اسٹیبلشمنٹ کے 18 بڑے اور چھوٹے افسروں کے تبادلے کردئیے گئے، تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے 2 ایڈیشنل رجسٹرار، گریڈ 19 کے 11 ڈپٹی رجسٹرارز سمیت دیگر شامل ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار محمد مسعود احمد کا کیس کملیشن فکسچر برانچ، ایڈیشنل رجسٹرار سید عابد حسین بخاری کا پروٹوکول سے سروسز برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔

گریڈ 19 کے ڈپٹی رجسٹرار منصور الحق کا جنرل اینڈ کوآرڈینیشن برانچ سے کیس فکسچر برانچ، ڈپٹی رجسٹرار قریشی کا کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ سے جنرل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار ریاض احمد کا سول برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار عرفان احمد نیازی کا جوڈیشل کوآرڈینیشن اینڈ ٹربیونل برانچ سے ٹربیونل کوآرڈیشن برانچ تبالہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی رجسٹرار شاہد اقبال کا پروکیورمنٹ سے سول برانچ، ڈپٹی رجسٹرار اویس افضل کا آئی ٹی مینجمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار سجاد احمد کا ایچ آر سے سکیورٹی برانچ، ڈپٹی رجسٹرار شفقت عباس کا سول برانچ سے کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف پاشا کا ریسرچ اینڈ مانیٹرنگ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد عثمان شوکت کا ڈک ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی آئی ٹی برانچ میں اور ڈپٹی رجسٹرار عطا الرحمن کا بجٹ اینڈ فنانس برانچ سے ایچ آر برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں دو اسٹنٹ رجسٹرارز، ایک سٹینوگرافر اور ایک آفس کوآرڈینٹر شامل ہیں۔