سی سی پی او لاہور کے حکم پر بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوانے کا سلسلہ جاری

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 29 جولائی 2021 17:44

سی سی پی او لاہور کے حکم پر بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) دہشت و خوف کی علامت سمجھے جانے والے بدمعاشوں کے تھانوں کے چکر،سی سی پی او لاہور کے حکم پر بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوانے کا سلسلہ جاری، لیاقت جھیڈو تھانہ لیاقت آباد، ظہیر عرف کالا جھیڈو نے تھانہ کوٹ لکھپت میں انگھوٹھا لگایا، خاور بٹ نے تھانہ جوہر ٹاؤن، بابو گجر نے گجر پورہ، عرفان گجر اور نوید عرف کاکا لوہار تھانہ اولڈ انارکلی نے حاضریاں لگوائیں، بدمعاش لالہ شاہد، بلال بٹ، محمود عرف مودا، شاہ نواز اور اعجاز عرف ججی نے شادباغ میں حاضریاں لگوائیں، سوہنی گجر، رمضان بٹ اور مبارک عرف ماکھا نے تھانہ شفیق آباد میں حاضری لگائی، عابد ثمرہ، فیصل ثمرہ نے تھانہ ساؤتھ کینٹ میں حاضری لگائی، بدمعاش شیری ولد شاہیا پہلوان، عثمان عرف مانی، بابر عرف گوگا، شہباز عرف فینا، یوسف اور وسیم لون نے حاضریاں مکمل کیں، سٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 18 بدمعاشوں کی حاضریاں لگوائی گئیں، ایس ایچ اوز کو رواں ہفتے بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل کروانے کا حکم، سی سی پی او آفس سے بدمعاشوں کی حاضریوں کو مانیٹر بھی کیا جارہا ہے، بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل نہ کروانے والے ایس ایچ اوز کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائیوں پر شہریوں خصوصاً تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :