پاکستان ،افغانستان کی مذہبی ،ثقافتی اقدار یکساں ہیں، ،مضبوط افغانستان کے خواہاں ہیں،قاسم خان سوری
افغان باہمت لوگ ،کبھی شکست تسلیم نہیں کی، افغان امن عمل میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی، افغانستان کو ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب
جمعہ 30 جولائی 2021 22:43
(جاری ہے)
قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی مذہبی اور ثقافتی اقدار یکساں ہیں۔
ہمارے تاریخی ہیروز نے کابل سے آ کر برصغیر پاک و ہند میں تاریخ رقم کی، حضرت داتا گنج بخش افغانستان سے یہاں آئے اور اسلام کی تبلیغ کی۔ شیر شاہ سوری نے کابل سے کلکتہ تک 3300 کلو میٹر سڑک بنائی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ 40 برسوں کے دوران افغانستان میں ظلم و ستم ڈھایا گیا، تقریبا 30 لاکھ افغان پناہ گزین گزشتہ چالیس سالوں سے یہاں مقیم ہیں، ان پناہ گزینوں کے بچوں کے نام افغانستان کے ساتھ جڑے ہیں لیکن انہوں نے آج تک افغانستان نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک افغانستان ایک آزاد اور خودمختار ملک نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کو ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران افغانستان کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہاں مدعو کیا، افغان ہمارے بھائی ہیں، ہم جن حالات سے گذر رہے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال کی جنگ و جدل ہم نے دیکھ لی ہے، ہم بارڈر پر اچھی فضاقائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں ایک متفقہ حکومت قائم ہو جس میں فیصلے افغانستان کے لوگ خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خراب ہونے والی صورتحال سے پاکستان بھی متاثر ہے، افغانستان میں امن ہوگا تو ہم بھی ترقی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 57 اسلامی ممالک میں سب سے ممتاز ملک اور ایٹمی طاقت ہے، یہاں کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں انہیں بہتری کی طرف لے جانا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پشتو زبان میں خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.