ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں، شیری رحمان

اب قیمت عالمی منڈی کے باعث بڑھائی گئی تو گزشتہ 2 بار قیمت بڑھانے کی وجہ کیا تھی حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی ، بیان

ہفتہ 31 جولائی 2021 14:27

ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 119روپے 80 پیسے لیٹر ہوگئی ہے جبکہ بجٹ کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے سوال کیا کہ اب قیمت عالمی منڈی کے باعث بڑھائی تو گزشتہ 2 بار قیمت بڑھانے کی وجہ کیا تھی ۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہر روز کسی نہ کسی چیز کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جاتی ہے، عوام پہلے ہی اس حکومت میں مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی نے سوال اٴْٹھایا کہ کیا حکمرانوں کو مہنگائی کی سونامی بنی گالا کے پہاڑوں سے نظر نہیں آتی ۔شیری رحمن نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے، حکومت عوام پر رحم کرے۔