راجہ پرویز اشرف نے لاہور کینٹ اور والٹن بورڈز کے الیکشن کیلئے حاجی عزیز الرحمن چن کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی

ہفتہ 31 جولائی 2021 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف نے لاہور کینٹ اور والٹن بورڈز کے الیکشن کیلئے حاجی عزیز الرحمن چن کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ملک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،15رکنی کمیٹی میں قاسم ضیا،ثمینہ خالد گھرکی،عاطف رفیق چودھری،عاصم محمود،اشرف بھٹی،نوید چودھری،اسرار بٹ،عدنان گورسی،طارق واسطی،میاں رمضان،راجہ شبیر،افتخار شاہد،عارف ظفر اور را شریف شامل ہیں،پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نیانتظامی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلیے مضبوط امیدواروں کے چنا اور انتخابی مہم کیذمہ دار ہو گی۔