چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر عرب پارلیمنٹ کے صدرپانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

عرب پارلیمنٹ اور پاکستان کے ایوان بالاء کے مابین باہمی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے

اتوار 1 اگست 2021 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پرعرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن عبدالرحمن العسومی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔عرب پارلیمنٹ کا وفد صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کیلئے عرب پارلیمنٹ اور پاکستان کے ایوان بالاء کے مابین باہمی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

پارلیمانی وفد کو سینیٹر برائے مہمان دار ی ثناء جمالی نے ایئرپورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔سینیٹر ثناء جمالی کا کہنا ہے کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے اور دوطرفہ تعاون اور باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے راہیں ہموار کرنا مشترکہ مقصد ہے۔