پاک ایران بارڈر پر ٹوکن سسٹم کیخلاف شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال تمام چھوٹی بڑی مارکٹیں ہوٹل بنک بند
پیر 2 اگست 2021 20:05
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے آل پارٹیز انجمن تاجران کمیٹی آٹوز گیراج یونین زمبار یونین کی کال پر پاک ایران سرحد جیرک بارڈرپر نئی پابندیوں ٹوکن سسٹم کے خلاف زبردست احتجاج اور شٹرڈاون ہڑتال کی گئی جس کی وجہ سے شہر کی تمام مارکیٹ بنک اور بازاربند رہے شہریوں نے حبیب بنک چوک پر مظاہرہ کیا اور حکومت سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا آل پارٹیز میں شامل جماعتوں اور انجمن تاجران کمیٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ بارڈر پر جو محدود کاروبار کی اجازت ہے اس سے علاقے کی معیشت بیٹھ چکی ہے چند ٹوکن یافتہ لوگوں کی وجہ سے ہر سطح پر بے روزگاری پھیلی ہوئی ہے لوگ بڑے پیمانے پر بے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھ چکے ہیں حکومت ٹوکن کی پالیسی کے تحت عوام کا معاشی قتل عام کررہی ہے جو کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے ال پارٹیز کاروباری افراد کے مفادات پرایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا جو مطالبات بارڈر سیکورٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے ہیں ان پر عمل درآمد کرایا جائے دوسری صورت میں احتجاج کے سلسلے کو مذید وسعت دیا جائے گا سی پیک روڑ پر دھرنوں کے ساتھ ساتھ پرامن مظاہرے کیئے جائیں گے ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کو تکلیف پہنچے ہڑتال کا مقصد کاروباری افراد کے مفادات کا تحفظ اور انکے عزت نفس کی بحالی ہے عوام اپنے جائز حق کے لئے ایک آواز ہوکر مطالباتی کی منظوری تک یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ ارباب اختیار کو انکی مشکلات کا احساس ہوجائے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.