اختر آباد میں گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل 3 اگست 2021 13:31

حبیب آباد / پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) اختر آباد میں گھریلو ناچاقی پر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی تھانہ صدر رینالہ خورد کے نواحی گاؤں7 ون اے ایل اخترآباد میں گھریلو ناچاکی پر چھوٹے بھائی اشفاق نے اپنے بڑے بڑے بھائی علی رضا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم اشفاق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دی پولیس نے واقع کی مکمل تحقیقات شروع کردی

متعلقہ عنوان :