لاہور: جی سی یو کا 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 3 اگست 2021 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی نے جی سی کی تاریخ میں پہلی بار 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور انتظامیہ نے یونیورسٹی میں ڈاکٹر محد اقبال لاء سکول کے نام سے ایک لاء سکول قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا سلیبس بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلیبس لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس سمیت موجودہ جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ط کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں 5 سالہ ایل ایل بی پروگرام انتہائی احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔