کسٹم انٹیلی جنس دفتر سے درجنوں کسٹم اہکاروں کی موجودگی میں کروڑوں روپے کی شراب چوری
غیرملکی شراب کی چوری کا مقدمہ ٹیپوسلطان تھانےمیں درج، پولیس نے دفترمیں کیمروں کی موجودگی کے باوجود شراب کی چوری حیران کن امر قرار دے دیا
دانش احمد انصاری منگل 3 اگست 2021 22:51
(جاری ہے)
چوری شدہ شراب غیرملکی سفارتخانے کے نام پر منگوائی گئی تھی۔
شراب کا کنٹینر پکڑے جانے کے بعد سفارتخانے نے ملکیت سے انکار کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ ماہ پاکستان کسٹمز نے کھلے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی تقریباً ساڑھے 9 ہزار بوتلیں برآمد کر لیں تھیں۔ چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو اور کلیکٹر پریوینٹو ثاقب سعید نے کسٹمز کی کھلے سمندر میں اہم کارروائی پر پریس کانفرنس کی۔ کسٹمز حکام نے بتایا تھیا کہ کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا اور دبئی سے شراب کی بڑی کھیپ پاکستان اسملگنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے بتایا تھا کہ کراچی سے 70 ناٹیکل میل دور سمندر میں کسٹمز نے شراب سے لدی لانچ قبضے میں لے لی ہے، جس سے غیر ملکی شراب کی 9 ہزار 432 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق لانچ سے برآمد ہوئی شراب میں مہنگے برانڈ بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی شراب کی مالیت 17 کروڑ روپے ہے۔ کسٹم حکام نے شراب اسمگلنگ میں ملوث المدد بوٹ بھی ضبط کرلی ہے، اس بوٹ کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.