جیکب آباد میں ڈی سی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 اگست 2021 12:03

جیکب آباد میں ڈی سی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 04 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی)   جیکب آباد میں محرم الحرام میں امن امان کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر حفیظ سیال کی صدارت میں مختلف مکتب فکر کے علماء کا اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک،رینجرس کے کرنل خالد،سی ایم او رفیق بلیدی،ضلعی انفارمیشن افسر اللہ ورایو خاصخیلی سمیت بلدیہ،سیپکو،صحت سمیت مختلف محکموں کے افسران اورشیعہ رہنما بندہ علی جعفری،سید شبیر شاہ،جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں ماتمی جلوس کے راستوں پر صفائی لائٹنگ کے انتظامات کرنے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھٹانے،سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دیں،جبکہ ڈی سی ہاؤس میں ایمرجنسی سینٹر قائم کرکے چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کے دوران ایس ایس پی موبائل پر بات کرتے ہوئے باہر چلے گئے اور کافی دیر سے غائب رہے جس پر اجلاس کے شرکاء نے افسوس کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،مختلف مکتب فکر کے رہنماؤں نے ایس ایس پی کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کے انبار لگا دئے شہر میں امن امان کی صوتحال اس وقت خراب ہے ایس ایس پی کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ڈی آئی بی انچارج غیر ذمہ دار ہے پولیس بدامنی کی روک تھا م نہیں کر سکی ہے محرم کے دوران کیا ہوگاشہری سمیت تمام مکتب فکر غیر یقینی کا شکار ہیں اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جان سے سخت احتجاج کیا گیا جے یو آئی کے ضلعی امیر نے گفتگو کرنے سے روکنے پر غصے میں مائیک پھینک دیا بعد میں  انہیں بات کرنے کا موقع دیا گیا ضلعی امیر جے یو آئی ڈاکٹر اے جی انصاری نے اجلاس میں ڈی سی اور ایس ایس پی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی دفتر میں کسی سے ملنا گوارا نہیں کرتے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتے ہیں اسکے باوجود زیادتیاں کی جاتی ہیں پولیس امن امان کرانے میں ناکام ہے،ڈی سی نے پہلی میٹنگ میں جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے تجاوزات آپریشن ناانصافی پر مبنی ہے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔