بیروت دھماکے کا ایک سال، متاثرین انصاف کے منتظر

ملک گیر سطح پر سوگ منایاگیا۔ تمام اسکول اور دفاتر بند رہے،متاثرین کے اہل خانہ کی احتجاجی ریلی

بدھ 4 اگست 2021 14:58

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں ہوئے بم دھماکوں کو ایک سال بیت گیا ۔ اس موقع پر ملک گیر سطح پر سوگ منایاگیا۔

(جاری ہے)

تمام اسکول اور دفاتر بند رہے،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس چار اگست کو بیروت کی بندر گاہ پر ایک بہت بڑا دھماکا ہوا تھا، ، جس میں دو سو سے زائد افراد ہلاک، قریب چھ ہزار زخمی اور تین لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔ دھماکے کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ بیروت کی بندر گاہ پر امونیئم نائٹریٹ موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ دھماکا ہوا تھا۔ متاثرین کے اہل خانہ نے ایک احتجاجی ریلی میں بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :