وزیراعظم کے معاون کا توانائی کے شعبے میںنئی حکمت عملی اورجامع اور اسٹرکچرل اصلاحات کا مطالبہ
معاون خصوصی برائے توانائی اور پٹرولیم تابش گوہر کا عمران خان اور متعلقہ وزارتوں کے سربراہان کے نام چار صفحات پر مشتمل مراسلہ
میاں محمد ندیم بدھ 4 اگست 2021 15:29
(جاری ہے)
اس طرح کے مراسلے صرف متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کو ارسال کیے جاتے ہیں مراسلے میں تابش گوہر نے کراچی میں لاہور سے پورٹ قاسم تک چلنے والی 1100 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن پر ٹھوس پیش رفت اور اس سلسلے میں آئندہ دو مہینوں میں متعلقہ روسی کنسورشیم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے. وزیر اعظم کے معاون نے اس اقدام کو پاکستان کی توانائی کے لیے اہم قرار دیا ہے انہوں نے تجویز دی کہ میری عاجزانہ رائے میں اس گیس پائپ لائن منصوبے کو 321 ارب روپے کے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ فنڈز کے ذریعے فنانس کیا جانا چاہیے جو پہلے ہی عوام سے اس مقصد کے لیے اکٹھا کیا گیا ہے نہ کہ کسی تیسرے فریق کے قرض اور ایکویٹی سے جو گیس صارفین کے بل میں اضافہ کرے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو ایک ہی اثاثے کے لیے دو مرتبہ ادائیگی نہیں کرنی چاہیے‘تابش گوہر نے خبردار کیا کہ پائپ لائن کے ڈیزائن اور تعمیر پر روسیوں کو ویٹو کا حق دے کر یہ تقریبا ناگزیر ہے کہ روسی 56 انچ پائپ کا انتخاب کریں گے جو ہماری سوئی کمپنیاں کا کوئی ٹریک ریکارڈ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ جبکہ ہمارے مقامی تجزیے کے مطابق ہم آئندہ 10-15 برس کے لیے گیس کی متوقع مانگ کو نسبتا چھوٹی (42 انچ) قطر کی پائپ لائن کے ساتھ ممکنہ طور پر کم پروجیکٹ لاگت پر پورا کر سکتے ہیں اپنے مراسلے میں انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے موضوع پر بھی روشنی ڈالی ہے اور کہا ہے کہ حالیہ سپلائی سائیڈ چیلنجز نے اضافی صلاحیت سنڈروم کے باوجود توانائی کے ماحولیاتی نظام کی”نزاکت“ کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کیا ہے. اس سلسلے میں انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان پبلک سیکٹر پاور پلانٹس کی نجکاری کو تیز کرے انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ڈیٹا سے چلنے والی یا ایکونومیٹرک ماڈلنگ مشق پر مبنی زیادہ درست ڈیمانڈ سپلائی پیشن گوئی کے لیے سینٹرلائزڈ پاور کم پٹرولیم پلاننگ سیل کی دیرینہ مانگ ہے. وزیر اعظم کے معاون نے وزیر توانائی پر زور دیا کہ ان تھرمل آئی پی پیز (آزاد پاور پلانٹس) کا آڈٹ کروائیں جو اس وقت دستیاب نہیں تھے جب ہمیں ان کی زیادہ ضرورت تھی پٹرولیم سیکٹر کے حوالے سے تابش گوہر نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پٹرولیم ڈویژن میں انسانی وسائل اور گورننس کا ایک سنگین مسئلہ ہے انہوں نے مراسلے میں کہا کہ اگرچہ یہ مسئلہ ظاہر نہیں ہوسکتا ہے لیکن اس کا پٹرولیم ڈویژن کی پالیسی سازی اور نگرانی کے کاموں پر براہ راست منفی اثر پڑ رہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.