سردارعبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے

بدھ 4 اگست 2021 17:32

سردارعبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے ہیں، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لئے ہیں۔اس سے قبل نو منتخب اسپیکر چوہدری انوار الحق کی صدارت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوا اور ان کے نام کا اعلان کیا گیا۔