پولیس کا کام امن وامان کی بحالی ہے ،ایس پی زوہیب محسن

جب سے میں نے چارج سنبھالا ہے میری یہ اولین کوشش رہی ہے کہ شہریوں کا چھین وسکون بحال کروں

بدھ 4 اگست 2021 23:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پنجگور پولیس لائن میں شہداء پولیس کی مناسبت سے تقریب ایس پی پنجگور زوہہب محسن ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کاکا احمد علی ایس ایچ او سٹی امیر جان تسپ وشبود تھانوں کے ایس ایچ اوز افسران اور شہداء کے لواحقین کی شرکت شہداء کے ایصال ثواب کے لئے لنگر بھی تقسیم کیاگیا اور خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ایس پی پنجگور زوہیب محسن نے کہا کہ شہید ہمارے فخر ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کرتاریخ میں اپنا نام رقم کیا ایس پی زوہیب محسن نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام امن وامان کی بحالی ہے جب سے میں نے چارج سنبھالا ہے میری یہ اولین کوشش رہی ہے کہ شہریوں کا چھین وسکون بحال کروں اس حوالے سے بہت سارے کرمینل ڈکیت کوگرفتارکیاگیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصل مقصد میں اس وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب ہمارے فورس کے اپنے جوان وافسران ایک پیج پر ہونگے انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں چیزیں زبردستی سے پیار ومحبت بانٹنے سے ٹھیک ہوسکتی ہیں اہستہ اہستہ چیزوں کو ٹھیک کیا جائے گا تھانہ کلچر میں رشوت ستانی ختم کرنے کے لیے کام کررہا ہوں تھانوں کو انکی ضروریات کے پیش نظر بجٹ بھی فراہم کیا ہے تاکہ وہ کسی چھاپے یا تفتیشی کام کے لیے ادھر اُدھر نہ دیکھیں بلکہ خود اپنے تہئیں معاملات کو دیکھیں ۔