13ارب کی عدم ادائیگی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 5 اگست 2021 13:16

13ارب کی عدم ادائیگی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) 13ارب کی عدم ادائیگی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا د کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی کے باعث ملک بھر میں 1500یوٹیلٹی سٹورز بند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے 13ارب کی ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے سٹورز بند ہوئے ہیں۔لاہور شہرمیں اس وقت 30یوٹیلٹی ستورز بند پڑے ہیں۔کمپنیوں نے پیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث اشیاکی سپلائی بند کردی ہے۔یوٹیلٹی سٹورز سستی اشیابھی غائب ہو گئی ہیں۔ قراردا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کوسپلائی دینے والی کمپنیوں کو رقم کی ادائیگی کی جائے اورحکومت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔