کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کا استحصال نامنظور

ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر کی قیادت میں اظہار یکجہتی ریلی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 5 اگست 2021 14:41

کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کا استحصال نامنظور
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے جیسے ناپاک عمل کو دو سال مکمل ہونے، بھارت کی جانب سے کشمیر یوں کے استحصال، ظلم و بربریت،جبر کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میونسپل اسٹیڈیم تا پریس کلب سکھر تک ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد اور ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری کی قیادت میں نکالی گئی ۔

ریلی میں روینیو، میونسپل، پولیس، رینجرز، سول سوسائٹی، شہریوں، وکلائ، تاجروں ،تعلیم، صحت، ایکسائیز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم اور مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آج اس قانون کی دو سال مکمل ہوگئے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور قانونی حیثیت کے خاتمے جیسے ناپاک عمل کو نوٹس لے کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ماضی میں بھی کشمیریوں کے ساتھ تھی ، ہے اور مستقبل میں بھی ان کی سفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی خود مختاری بحال کرو، کشمیر کا استحصال نامنظور، پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔