وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف

اسلام آباد پولیس کے متعدد اہلکار چھٹی لے کرغیر قانونی طور پر کویت پولیس میں نوکری کرنے لگے،حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی بیرون ملک نوکری سے اعلیٰ افسران بھی لاعلم نکلے، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 5 اگست 2021 18:37

وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5 اگست 2021 ) وفاقی پولیس کے متعدد اہلکار چھٹی لے کرغیر قانونی طور پر کویت پولیس میں نوکری کرنے لگے،حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی بیرون ملک نوکری سے اعلیٰ افسران بھی لاعلم نکلے، کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس ملازمین کی کویت پولیس میں نوکری کے انکشاف کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ان معاملات کے حوالے سے اعلیٰ افسران بھی لاعلم نکلے۔

وفاقی پولیس کے ملازمین کا کویت پولیس میں نوکری کا انکشاف سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس کے ریکارڈ میں اہلکار تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر ہیں ، ایک پولیس اہلکار رشتہ دار سے ملنے کے لئے 2سال چھٹی لے کرگیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سرکاری نوکری کرنیوالےاہلکاروں کی تعداد 7 ہے تاہم قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اعلیٰ افسران نے ان معاملات کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 5 سے 6 ماہ اسلام آباد پولیس پہ گراں گزریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ معاشی حالات خراب ہوتے ہیں تو جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جرائم بڑھنے سے پولیس کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔                                

متعلقہ عنوان :