دیپالپور میں پولیس کرائے کی بدمعاش بن گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 اگست 2021 11:26

دیپالپور میں پولیس کرائے کی بدمعاش بن گئی
دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 10 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،ممتاز حسین ڈھکو) گزشتہ روز دیپالپور میں پولیس کرائے کی بدمعاش بن گئی اور ایک پارٹی کے کہنے پر دوسری پارٹی سے لڑنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ دوپارٹیوں کی آپس میں زبانی تکرار ہوگئی جس کی اصل وجہ بارات میں غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے ایک ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس میں ایک فریق نعیم بخاری کی گاڑی تباہ ہوگئی تھی جائے وقوعہ پر غلطی کرنے والے شخص نے غلطی مانی اور ولیمے پر معاملے کو نمٹانے کی حامی بھرلی جب اگلے روز نعیم بخاری نے اپنے نقصان کے ازالے کا تقاضہ کیا تو مرتضیٰ نامی شخص جس کی گاڑی کی وجہ سے نقصان ہواتھا آگ بگولہ ہوگیا اور کرائے پر بدمعاش منگوا لئے اور شادی ہال کا معاصرہ کرلیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں پیغامات کی صورت میں ہال میں پہنچانے لگا۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری کو کسی نے بتایا کہ وہاں پر پولیس پہنچ چکی ہے آپ آرام سے باہر جاسکتے ہو وہ جیسے ہی باہر نکلا تو پنجاب پولیس کے تین جوان سرور، مزمل اور ایک نامعلوم جو کہ تھانہ چورستہ میانخاں میں اپنے فرائض سانجام دے رہے ہیں نعیم بخاری کا راستہ روکے کھڑے تھے پولیس اہلکاروں نے نعیم بخاری اور اس کے معزز والد کو گالیاں دیں اور خوب بدمعاشی کی اہل علاقہ نے انہیں بچایا جس کے بعد وہاں سے انہیں گھر بحفاظت پہنچایا گیا۔میں نے جب پولیس والوں سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے بھی گالیاں دینا شروع کردیں۔
نعیم بخاری نے اپنی درخواست ڈی پی او اکاڑہ کو پیش کردی ہے اور اپنے نقصان کے ازالے کے لئے پر عزم ہے۔