پاکستان میں ہر سال 16ہزارٹن فضلہ سگریٹ کے فلٹرز کے باعث بنتا ہے، قومی اسمبلی میں آگاہی

بدھ 11 اگست 2021 16:31

پاکستان میں ہر سال 16ہزارٹن فضلہ سگریٹ کے فلٹرز کے باعث بنتا ہے، قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2021ء) قومی اسمبلی اجلاس کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 16ہزارٹن فضلہ سگریٹ کے فلٹرز کے باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے بتایاگیاکہ سگریٹ کے فلٹرز سگریٹ کا لازمی حصہ ہوتے ہیں ،سگریٹ کے فلٹرز ختم تو نہیں کئے جاسکتے ان کا سائز کم کرنے پر کام ہورہا ہے ۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق فلیوکیورڈ ورجینیا کی تیاری کے لئے آگ جلانے کی لکڑی اوسطا کھپت 215ملین کلو گرام ہے۔