پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کا اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ارکان باہمی طور پر متفقہ ورک پلان پر فیصلہ سازی کریں گے دونوں ممالک کی پارلیمان اور اراکین کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب

جمعرات 12 اگست 2021 18:19

پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کا اجلاس 23 ستمبر کو اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2021ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کا اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا ،پاکستان اور آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے ارکان باہمی طور پر متفقہ ورک پلان پر فیصلہ سازی کریں گے ۔یہ فیصلہ پاکستان آسٹریلیا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اجلاس میں کیا گیا ،پارلیمانی گروپ کی کنوینر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی ۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آبی ذخائر، آبی وسائل کے تحفظ اور اس شعبے میں دونوں طرفہ باہمی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کی پارلیمان اور اراکین کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم، کھیل و سیاحت، ثقافت، تجارت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی برادری آسٹریلیا کی معاشی و سماجی تعمیر و ترقی میں اپنا قابل فخر کردار ادا کر رہی ہے،آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کے فروغ میں مثبت و تعمیری کردار ادا کررہے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا میں فن وثقافت، فنون لطیفہ اور کلچرل ایکسچینجز بڑھانے کی ضرورت ہے،زراعت اور متبادل توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک میں بھرپور تعاون کے امکانات موجود ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی برادری آسٹریلیا کی معاشی و سماجی تعمیر و ترقی میں اپنا قابل فخر کردار ادا کر رہی ہے،آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کے فروغ میں مثبت و تعمیری کردار ادا کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمانی ایکسچینج پروگرام کے تحت اراکین پارلیمان کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے کام کیا جائے گا۔

صاحبزادہ صبغت اللہ، مجاہد علی، ملک انور تاج، گل داد خان، محسن داوڑ، علی نواز اعوان، چوہدری محمد بشیر ورک اجلاس میں شریک ہوئے،پیرزادہ سید عمران احمد شاہ، محمد خان ڈاہا، سید جاوید علی شاہ جیلانی، صلاح الدین، رومینہ خورشید عالم، شاہدہ رحمانی، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، غزالہ سیفی، رمیش کمار نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔