عمران بٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 101 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
گزشتہ 101 سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے 5 میچز میں 15 کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے
ذیشان مہتاب پیر 16 اگست 2021 12:31
(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں 203 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ چوتھے دن پاکستان کے پانچ کھلاڑی صرف 43 رنز کا اضافہ کرسکے۔ میچ میں جیرمین بلیک ووڈ نے 55 رنزکی اننگز کھیلی جب کہ روسٹن چیز 22 رن، جیسن ہولڈر 16 رن اور جوشنوا ڈی سلوا 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نکروم بونز 5، کیرن پاؤل 4 اور کپتان کریگ براتھویٹ 2 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی 3 اور فہیم اشرف نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ قبل ازیں دوسری اننگز میں بابر اعظم 55، عابد علی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 170 رنز جب کہ نویں وکٹ 192 رنز پر گر گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جے ڈن سیلز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 251 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی لیکن اس کی دونوں وکٹیں صرف 2 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی گر گئیں، اس طرح ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اختتام 253 رنز پر ہوا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 36 رنز کے خسارے کے ساتھ کیا۔ قومی ٹیم کا اوپننگ پیئر دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوا، عمران بٹ اور عابد علی دونوں ایک بار پھر کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، عمران بٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے اظہر علی نے عابد علی کے ساتھ مل کر 55 رنز کی شراکت قائم کی، 56 رنز کے مجموعی اسکور پر اظہر علی آؤٹ ہوئے، انہوں نے 23 رنز بنائے، ان کے بعد فواد عالم میدان میں اترے لیکن وہ بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے، تھوڑی دیر بعد عابد علی کی مزاحمت بھی ختم ہوگئی وہ 34 رنز پر میدان بدر ہوئے۔ 65 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی 4 وکٹیں گر چکی تھیں ، ایسے موقع پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے قومی ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں نے 56 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان کی صورت میں پاکستان کو پانچواں نقصان برداشت کرنا پڑا۔ رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد فہیم اشرف میدان میں اترے اور دونوں نے مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا، کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے تھے اور اسے میزبان ویسٹ انڈیز پر 124 رنز کی برتری حاصل تھی۔ بابر اعظم 54 جب کہ فہیم اشرف 12 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.