سابق وزیراعلی سندھ پیر الہی بخش (مرحوم)کے پوتے پیر مشتاق احمد ولد مرحوم پیر محمد نواز 77سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 21 اگست 2021 00:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2021ء) سندھ کے معروف سیاسی خاندان اور سابق وزیراعلی سندھ پیر الہی بخش (مرحوم)کے پوتے پیر مشتاق احمد ولد مرحوم پیر محمد نواز 77سال کی عمر میں کینیڈا میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی تدفین کینیڈاکے شہر ٹورنٹو میں ہوئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ وتدفین میں بھائی پیر منصور صاحبزادے پیر امان اوردیگر رشتہ داروں نے شرکت کی۔

مرحوم انتہائی مخلص ، خوش اخلاق، سادگی اورسماجی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ ان کے انتقال پر ملال پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، فریال تالپور، میر منور تالپور، نفیسہ شاہ، سید اسد علی شاہ، صوبائی وزراسید ناصر حسین شاہ، پیر شبیر بجرانی، سعید غنی، سید سردار علی شاہ، مخدوم محبوب، نواب تیمورتالپور، قاسم نویر قمر، منظوروسان، مکیش کمارچالہ، اسماعیل راہو، فیاض بٹ، صادق میمن، لیاقت آسکائی، سید ضیاعباس شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب، پی پی رہنما پیر مظہر الحق، بھائی پیر معظم، پیر منور، پیر مکرم، ایم پی اے پیر مجیب الحق، شرجیل میمن، شہزاد قریشی، ایم پی اے لال چنداکرانی، ڈاکٹر سہراب سرکی، علی راشد، منور وسان، ڈاکٹر راکیش، نثار کھوڑو، سردار نادر گبول، قاسم سومروخواتین رہنما ناز بلوچ، ندا کھوڑو، شرمیلا فاروقی، تنزلہ قمرانی، ایم پی اے نصرت سحر عباسی، سعدیہ جاوید، ایم این اے غزالہ سیفی سمیت معروف کاروباری شخصیات ایس ایم منیر، زبیرطفیل، خالد تواب، شیخ عمر ریحان، مرزا اختیاربیگ، ندیم معاذ جی، شاہ خاندان کی بیگم اسماعلی شاہ، ڈاکٹر عمران علی شاہ، ڈاکٹر جنید علی شاہ، پردیسی گروپ کے حاجی رفیق پردیسی، حسنین پردیسی، عمیر انیس پردیسی، ایم پاک کے ذیشان الطاف لوہیا، شیخ امتیاز حسین، سید ناصروجاہت، احمد نفیس، جنید الرحمن، نعمان احمدانی، غیاث احمدانی، عیسی لیبارٹری کے ڈاکٹر فرحان عیسی، ٹریول انڈسٹری کے یحیی پولانی، طارق پولنی، خضرپولانی، سعد پولانی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کی سیکڑوں شخصیات نے پیر امان اور ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اوررنج وغم کا اظہار کیا جبکہ ممتاز بزنس ٹائیکون ایس ایم منیر اور ان کے صاحبزادے ایس ایم عمران نے کینیڈا میں فون کرکے پیر امان کوتسلی دی اور مرحوم کے لئے دعا مغفرت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثنامرحوم نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک صاحبزادہ اور2صاحبزادیوں کو چھوڑا ہے، پیر امان جلد کراچی آئیں گے۔