محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں د و میچز کھیلے گئے

اتوار 22 اگست 2021 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2021ء) محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں د و میچز کھیلے گئے پہلا میچ منان جمخانہ کرکٹ کلب اورصالح جمخانہ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا ٹاس جیت کر منان جمخانہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا مقررہ بیس اوورز میں صالح جمخانہ کوجیتنے کے لئے 189 رنز کا ٹارگٹ دیا جس میں حیدر 80آصف50اور عرفان 30 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے ،189 رنز کے تعاقب میں صالح جمخانہ کی پوری ٹیم130 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح یہ میچ منان جمخانہ نے 49 رنز سے جیت کر اپنے نام کرگیا۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ وحدت گرین اوریونائٹیڈکرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں وحدت گرین پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 239رنز بنائے وحدت گرین کی طرف سے نعمت خان109احسان اللہ 60 اورسلام امیر نے 55رنزبنائے جواب میں یونائٹیڈ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح وحدت گرین کی ٹیم نے یہ میچ109 رنز سے جیت لیا۔اس میچ کے مین آف دی میچ نعمت خان رہے۔

متعلقہ عنوان :