گگو منڈی،تفتیشی افسران نے آئی جی پنجاب کے ویژن کی دھجیاں بکھیر دیں
پولیس کا روائتی رویہ تھانے میں آنے والے سائلین کے لئے وبال جان بن گیا
منگل 24 اگست 2021 22:58
(جاری ہے)
اختیارات کے نشے میں سائلین کے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ کر کے اپنی افسر شاہی کا احساس دلوانا مذکورہ تفتیشی افسر نے اپنا وطیرہ بنا لیا ۔
اپنی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لئے شریف شہری علاقہ کی بااثر شخصیات کو ساتھ لے کر جانے پر مجبور ہونے لگے ۔تھانہ میں عام سائلین کے ساتھ منفی رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے سائلین اپنی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کے لئے تھانے کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں اگر مجبورا ہو کر جانا پڑ بھی جائے تو شہر کی بااثر شخصیات کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے تھانہ گگو منڈی میں شخصیات پرستی تیزی سے زور پکڑ رہی ہے ۔ گگو منڈی کے رہائشی محمد ارشد نے بتایا کہ گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی عدالتی روبکار لے کر تھانہ گگو منڈی کے تفتیشی افسر ندیم حسن کے کمرے میں گیا تو مذکورہ آئی او اپنے من پسند افراد کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھا میرے کمرے میں داخل ہو کر خوش گپیوں میں خلل پیدا کرنے پر آئی او ندیم حسن نے میرے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے اور نازیبا الفاظ استمعال کرتے ہوئے مجھے کمرے سے نکال دیا ۔ آئی او ندیم حسن کے ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے سے درجنوں شہریوں کے سامنے سائل کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے ۔شہری نے تفتیشی افسر کے منفی رویہ اختیار کرنے اور مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پر آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن 1787پر کمپلینٹ درج کروا دی ہے ۔تفتیشی افسر کے اس غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے پر شہریوں محمد عرفان صادق، محمد نعیم امین ، محمد شعیب ،محمد افضل ،محمد عمران ،محمد سعید ،حافظ بلال،مولوی محمد اشرف ، شیخ محمد ارشد ، محمد امین ، شمشاد اختر ، غلام مرتضی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے روائتی رویہ برقرار رکھا تو عوام اور پولیس کے درمیان خلاء مزید بڑھ جائے گا شہریوں نے آئی جی پنجاب کو ایسے روائتی رویہ رکھنے والے افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.