حریم شاہ کی ہسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل

اتوار 5 ستمبر 2021 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ہسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور وارڈ کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مریضوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اٴْن کے ہاتھ میں ڈرپ لگ رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی حریم شاہ کے ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ اٴْن کی طبیعت ناساز ہے۔