ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم دفاعِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پیر 6 ستمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم دفاعِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کراچی میں مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نیمزار قائد پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

(جاری ہے)

ائیر وائس مارشل محمد قیصرجنجوعہ(ستارہ امتیاز ملٹری) ائیر آفیسر کمانڈنگ اصغر خان اکیڈمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کل 44 کیڈٹس دستے میں شامل ہیں ،دستے میں 4 خواتین اور 40 جوان شامل ہیں۔مہمان خصوصی نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔یوم دفاع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے مزار قائد پر حاضری دی، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزارقائد پر حاضری دی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے بھی مزار قائد پرپر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔