خود سے دوبارہ محبت کرنا سیکھ رہی ہوں‘ روبینہ دلیک

کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد میرا 7 کلو وزن بڑھ گیا ہے اور میں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت کوشش اور جدوجہد کی

بدھ 8 ستمبر 2021 13:15

خود سے دوبارہ محبت کرنا سیکھ رہی ہوں‘ روبینہ دلیک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک نے کہا ہے کہ وہ اب دوبارہ خود سے محبت کرنا سیکھ رہی ہیں کیونکہ اٴْن کی نظر میں صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔روبینہ دلیک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ بیحد خوبصورت اور پٴْراعتماد نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں کے کیپشن میں روبینہ دلیک نے لکھا کہ ’مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ دٴْبلا پتلا جسم، یہ وضاحت نہیں کرسکتا ہے کہ آپ کون ہو یا پھر آپ خود سے کتنی محبت کرتے ہیں۔روبینہ دلیک نے کہا کہ ’کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد میرا 7 کلو وزن بڑھ گیا ہے اور میں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے بہت کوشش اور جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہاں اپنے خوبصورت مداحوں اور صارفین سے کہنا چاہوں گی کہ وزن کم کرنا اچھی بات ہے لیکن سب سے پہلے آپ کی صحت ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کہا ’صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، آپ تندرست ہوں تو آپ اچھے نظر آؤگے لہٰذا خود سے محبت کرنا سیکھیں، میں بھی یہی کر رہی ہوں۔واضح رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اٴْنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :