خضدار میں لیویز فورس کا اغوا کاروں سے مقابلہ ایک اغوا کار ہلاک،لیویز اہلکار زخمی
اسسٹنٹ کمشنر نال اور لیویز فورس کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر کاروائی کر تے ہوئے اغوا کاروں سے مقابلہ کیا، میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ مقابلے میں ایک اغوا کار ہلاک جبکہ ایک لیویز اہلکارزخمی اور مغوی کو بازیاب کرو اگیا ،ڈپٹی کمشنر خضدار
جمعرات 9 ستمبر 2021 23:46
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد کا کہنا تھاکہ آج جب لیویز فورس کو اطلاع ملی کہ اغوا کار ایک شخص کو اغوا کرکے لیجارہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو کی سربراہی میں لیویزفورس نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا خضدار کے تحصیل نال ہزار گنجی میں لیویز فورس کا اغوا کاروں سے مقابلہ ہوا جہاں انہوں نے لیویز فورس پر فائر کھول دی جوابی فائرنگ سے ایک اغوا کار بشیرہلاک ہوا جب کہ اس دوران مغوی اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہوا ۔
فائرنگ سے ایک لیویز اہلکارمحمد عارف زخمی ہوا۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ لیویز فورس کی اس جوانمردی و بہادری نے ہمارا سرفخر سے بلند کردیا ہے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام لیویز اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے سے نوازا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ہم وڈھ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اور کسی بھی طرح عوام کو چور ڈاکوئوں اور اغوا کاروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں ۔ایسے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے اور ان کی بیخ کنی کے لئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ لیویز فورس اور پولیس نے مشترکہ طور پر حالیہ دنوں میں بہت بڑی کاروائیاں عمل میں لائی ہے جن میں جرائم پیشہ افرادو منشیات فروشوںکی گرفتارعمل میں لائی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ دیگر علاقوں میں بھی شر پسندوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی ۔دریں اثناء شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد بڑیچ کی قیادت میں آج لیویز فورس کی جان پر کھیل کر کامیاب کاروائی میں مغوی کی بازیابی اور اغوا کار کے ہلاک کیئے جانے پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار کی قیادت میں لیویز فورس نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جو کہ خوش آئندہ ہے امن وامان کے قیام کے لئے لیویز فورس کی کار کردگی اور اقدامات اسی طرح جاری رہے تو پورے ڈسٹرکٹ میں پرسکون امن قائم ہوگا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.