پی ڈی ایم اے قانون کا مسودہ آمرانہ، غیرجمہوری اور آزادی صحافت کی روح کیخلاف ہے،لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی میڈیا کنٹرول کرنے کی حکومتی کوشش کے خلاف اور صحافی برادری کی زبردست پشتیبان ہے،نائب امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:42
(جاری ہے)
عدلیہ ایک بار پھر تقسیم ہوگئی ہے۔
بار اور بنچ کا تصادم بڑھتا جارہا ہے۔ اعلیٰ عدالتوں میں میرٹ، اصول کی بجائے اختیارات کی بنیاد پر پسند و ناپسند کے نظریہ ضرورت کے تحت ججوں کی تقرری بڑا فساد بنتا جارہا ہے۔ عدلیہ کی آزادی، ججوں کی میرٹ پر شفاف تقرری اور نظام عدل کی اصلاحات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عمران خان نے اپنی سیاسی جدوجہد میں بار بار عدالتی اصلاحات، سستے انصاف کے دعوے کیے، لیکن عملاً اس محاذ پر بھی تین سال ضائع کردیے گئے۔لیاقت بلوچ نے سابق چیئرمین سینیٹ، سابق وفاقی وزیر قانون سینئر ماہر قانون دان وسیم سجاد کی اہلیہ کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی۔ نیز سینئر صحافی، افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی صحافت ایک شائستہ، دانش ور محقق اور قومی سلامتی و خطہ کی صورت حال پر گہری نظر رکھنے والے صحافی سے محروم ہوگئی۔ لیاقت بلوچ نے واہ کینٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے سات حلقوں کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت میں رہ کر اپنی نااہلی اور خراب عوام دشمن کارکردگی سے اپنا اور ملک کا ستیاناس کردیا۔ پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے اپنی مفاداتی سیاست اور اندرونی اختلافات سے اپوزیشن کا چہرہ بھی داغدار کردیا ہے۔ جماعت اسلامی ان شاء اللہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.