امریکا نے سعودی عرب سے اپنے جدید ترین میزائل سسٹم نکال لیے

باغیوں کے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں سے بچائوکے لیے مذکورہ سسٹم لگائے گئے تھے،رپورٹ

اتوار 12 ستمبر 2021 12:45

امریکا نے سعودی عرب سے اپنے جدید ترین میزائل سسٹم نکال لیے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) امریکا نے سعودی عرب میں نصب کردہ اپنے جدید ترین میزائل سسٹم نکال لیے اور ساتھ ہی پیٹریاٹ بیٹریاں بھی واپس بلا لی ہیں۔یہ بات امریکی خبر رساں ادارے کی طرف سے بہت سی سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سے تقریبا 115 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پرنس سلطان ائر بیس پر 2019 میں اس وقت سے ہزاروں امریکی فوجی بھی تعینات رہے ہیں ، جب یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تیل کی اہم ترین تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

پابندیوں کے صدارتی حکم نامے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ اگست کو دستخط کیے۔ ٹرمپ کے مطابق ایران پر اقتصادی دبائو انجام کار اس کی دھمکیوں کے خاتمے اور میزائل سازی کے علاوہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ایک جامع حل کی راہ ہموار کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق جو ملک ایران کے ساتھ اقتصادی رابطوں کو ختم نہیں کرے گا، اسے شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔