ڈرامہ سیریل’’لاپتہ‘ میں تھپڑ کے وائرل کلپ پر شرمیلا فاروقی کا تبصرہ

ویڈیو کلپ ڈراما سیریل کی 12ویں قسط کا ہے جو پچھلے ہفتے نشر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے

بدھ 15 ستمبر 2021 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ڈراما سیریل 'لاپتہ' کے ویڈیو کلپ پر اداکار گوہر رشید کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ ظلم ایک انتخاب نہیں بلکہ تلخ حقیقت ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ڈرامے کے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران شوہر کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے اہلیہ (سارہ خان) کو تھپڑ ماردیتے ہیں۔

تاہم روایتی ڈراموں کے برعکس اس کلپ میں خاتون، شوہر کے مارنے پر رونے کے بجائے میں پہلے تو حیرانی سے اپنے شوہر کو دیکھتی ہیں اور پھر اسی قوت کے ساتھ اسے تھپڑ ماردیتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ یہ کہتی ہیں کہ ’خبردار، میں تمہارے ہاتھ توڑ دوں گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو کلپ ڈراما سیریل ’’لاپتہ‘‘ کی 12ویں قسط کا ہے جو پچھلے ہفتے نشر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور تھپڑ کے جواب میں تھپڑ کے اس سین پر صارفین کی رائے بھی منقسم ہوگئی تھی۔

اس وائرل کلپ کے حوالے سے اداکار مرزا گوہر رشید نے بھی انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پوسٹ بھی کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے ٹی وی پر تشدد دیکھنا پسند نہیں لہذا میں نے کم از کم اپنے کرداروں میں ایسا کرنے سے گریز کیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے لیکن ٹی وی پر تشدد دکھانا ہمارے معاشرے کا عام حصہ بن چکا ہے اور عورت کے ساتھ ایسا رویہ رکھنا ٹھیک سمجھتا جس طرح ’’لاپتہ ‘‘ کی قسط میں دانیال نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آپ کو عجیب لگے گا لیکن یہ تھپڑ والے سین کی وجہ سے ہی میں نے اس کردار کا انتخاب کیا یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ظلم کا انتخاب انسان خود کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی آدمی اپنے نازک انا کے ساتھ آپ پر اپنا زور آزمائے تو آپ بغیر کسی خوف کے وہی کریں جو فلک نے کیا، ایک بہادر عورت کا کرارا تھپڑ بہاد اس کمزور آدمی کو مارنا ہمارے معاشرے کی عورتوں کے لیے ایک بڑا قدم ہوگا۔تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو ظلم کے انتخاب سے متعلق گوہر رشید کی وضاحت کچھ پسند نہ آئی۔