کوئٹہ،بانی تنظیم فلاح وبہبود اتحاد نوجوانان رئیسانی روڈ کے سابق صدر کی 40ویں پر تعزیتی ریفرنس کاانعقاد

بدھ 15 ستمبر 2021 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء)بانی تنظیم فلاح وبہبود اتحاد نوجوانان رئیسانی روڈ کے سابق صدر کی 40ویں پر تعزیتی ریفرنس کاانعقاد تعزیتی ریفرنس سے پہلے نئی کابینہ تشکیل دی گئی صدر علی محمد بڑیچ نائب صدر نصیراحمدبلوچ جنرل سیکرٹری کرم خان بڑیچ پریس سیکرٹری صمد خان بڑیچ اوردیگر کاینہ عہدیداران نے حلف اٹھانے کے بعد تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں علاقے کے معتبرین معززین رشتہ داروں نے شرکت کی اور مرحوم حاجی تاج محمد بڑیچ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اوران کی سماجی وسیاسی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقہ کے آواز کواعلی حکام کے دروازے تک پہنچائی اوران کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہے بانی تنظیم عوام کے بنیادی مسائل بارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے تنظیم کو عوام کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کرنے کیلئے تنظیم اتحاد کو پلیٹ فارم کے طورپر استعمال کیا جس کو ہمیشہ یادرکھاجائیگا بانی تنظیم بڑیچ قبائلی رہنماء کے طورپربڑیچ قبیلے کے لئے قبائلی امور کو بہتر طورپر نمٹالیتے تھے جس سے بڑیچ قبیلے کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتاآخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت قرآن خونی اور لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔