دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:02

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 100300کیوسک اور اخراج 128000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد18100 کیوسک اور اخراج18100کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد19000کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد33100کیوسک اور اخراج   8000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1529.78 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.751 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1191.65 فٹ،ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سط647.30 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :