بٹگرام ، پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 17 ستمبر 2021 12:56

بٹگرام ،  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) بٹگرام میں شروع ہونے والی  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات 576 ڈسٹرکٹ پولیس اہلکار  آور ایف سی  اہلکار سیکیورٹی  کے فرائض سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں پر ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی نگرانی میں جمعہ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور محکمہ صحت کے عملہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تمام سرکل ایس ڈی پی اوز نے پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس جوانوں کو بھی تعینات کیا   ہے  ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا  ئیں تمام جوان فرنٹ لائن پر ڈیوٹی کے دوران ایس آؤ پیز پر عملدرآمد کریں  اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

متعلقہ عنوان :