دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 46 لاکھ 85 ہزار ہو گئیں

متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 79 لاکھ 4 ہزار 320 تک جا پہنچی

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:52

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 46 لاکھ 85 ہزار ہو گئیں
نیویارک /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 79 لاکھ 4 ہزار 320 تک جا پہنچی ، موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 85 ہزار 649 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 139 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 916 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ،20 کروڑ 45 لاکھ 86 ہزار 532 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 88 ہزار 486 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ، اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ 34 ہزار 54 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 44 ہزار 278 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، اس سے متاثرہ 3 کروڑ 33 لاکھ 81 ہزار 728 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 89 ہزار 277 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 69 ہزار 17 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 805 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 73 لاکھ 39 ہزار 9 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 96 ہزار 626 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 72 لاکھ 34 ہزار 425 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 15 ہزار 894 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کٴْل کیسز 69 لاکھ 34 ہزار 732 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 60 ہزار 903 تک جا پہنچی ہیں ،کیسز 67 لاکھ 67 ہزار 8 ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 72 ہو گئی ، اس کے کل کیسز 53 لاکھ 78 ہزار 408 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 101 ہو گئیں ، اب تک اس کے 52 لاکھ 34 ہزار 851 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 782 زندگیاں نگِل چکا ہے، ، اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 36 ہزار 52 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 645 رپورٹ ہوئی ہیں ، مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 336 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 577 ہو چکی ہے جبکہ کٴْل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 928 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 13 ہزار 716 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 08 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 72 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 18 ہزار 749 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 65 ہزار 725 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 25 ہزار 952 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 626 ٹیسٹ کیئے گئے،اب تک کٴْل 1 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار 356 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 9 ہزار 820 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 13 لاکھ 11 ہزار 567 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،2 کروڑ 32 لاکھ 41 ہزار 257 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔