نوشہرہ، تھانہ اکبرپورہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر سوزوکی چوری کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:50

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) تھانہ اکبرپورہ پولیس نے لین دین کے تنازعہ پر سوزوکی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔سوزوکی برآمد۔گزشتہ روز فقیر گل ساکن اکبرپورہ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے اپنی سوزوکی نمبری 1035 گھر کے باہر کھڑی کر دی اور گھر چلا گیا۔کچھ دیر بعد آکر دیکھا تو نامعلوم چور سوزوکی چوری کرکے لے گئے تھے۔

مرادخان SHO اکبرپورہ نے فوری طور پر ناکہ بندیوں کو الرٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

موقع واردات سے شواہد اکھٹا کرنے،ملزم کی گرفتاری اور سوزوکی کی برآمدگی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔مختلف مقامات پر CCTV فوٹیج چیک کئے گئے۔دوران تفتیش پولیس کو علم ہوا کہ سوزوکی تھانہ اکبرپورہ کی حدود سے باہر نہیں گئی ہے۔علاقے میں مخبروں کی مدد حاصل کی گئی۔انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے 12 گھنٹے کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم امتیاز خان ولد صنوبر خان ساکن زخی قبرستان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے کہا کہ فقیر گل کیساتھ اُسکا رقم کے لین دین کا تنازعہ ہے اور فقیر گل رقم نہیں دے رہا تھا اسلئے یہ قدم اُٹھایا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :