عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے،افغانستان میں حالیہ صورتحال سے تقریبا 3.5 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو گئے ہیں،اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین
جمعہ 17 ستمبر 2021 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے طالبان سے روابط انسانی نوعیت کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ صورتحال کی وجہ سے تقریبا 3.5ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوچکے ہیں،جنہیں ادویات،خوراک اور پناہ گاہوں کی فوری اشد ضرورت ہے۔ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے عالمی برادری اور ڈونرز سے اپیل کی کہ وہ انتہائی نامساعد حالات سے دو چار افغان عوام کی مدد کریں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہیں۔ تنخواہوں کی ادائیگی کون کریگا،اور طالبان ملک کیسے چلائیں گے،طالبان خواتین ،طالبات اور ہزاری برادری سے کیسا رویہ رکھیں گے؟یہ وہ سوالات ہیں جو قابل غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی مشکلات پر قابو پانے اور انسانی ضروریات پر توجہ دینی چاہیئے۔ہائی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ نئی افغان انتظامیہ تمام فریقوں کیساتھ متحدہو کر افغانستان کیلئے کام کریگی کیونکہ تنازعات دوبارہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت غیر یقینی صورتحال ہے،ہمیں افغانستان اور خطے کو تباہی سے بچانا ہے۔ہائی کمشنر نے افغان عوام کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور کابل سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے عمل کو روکا نہیں گیا بلکہ ہم انہیں محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔اگر کوئی افغان خاندان رضاکارانہ واپسی چاہے تو ہم مکمل تعاون کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
راجہ پرویزاشرف کا جیالے رزاق جھرنا کی 40 ویں برسی پر پیغام
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.