ملک بھر کے پریس کلبزکاپی ایف یو جے کے 19 نکاتی مطالبات کے حق میں نومبر کے مہینے میں اسلام آبادتک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان
وکلاء تنظیمیں ، سول سوسائٹی ، مزدورتنظیمیں لانگ مارچ کا حصہ ہوں گی ،سیاسی جماعتیں بھی ساتھ دیں ‘ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری
جمعہ 17 ستمبر 2021 21:50
(جاری ہے)
ارشد انصاری نے کہاکہ اس سلسلہ میں ملک کے تمام پریس کلبزرابطے میں ہیں جن میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں ۔
ارشد انصاری نے کہاکہ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوکر جب لاہور پہنچے گاتو یہاں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادیاجائے گا اوربڑا پروگرام کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے ان افواہوں کی تردید کی کہ انھوں نے یا ان کے ساتھیوں نے اس مجوزہ بل کی حمایت کی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ انھوں نے حکومت کے آفیشلز سے ضرورملاقات کی ہے لیکن ہم نے اس بل کو منظور نہیں کیا۔ انھوں نے بتایاکہ سندھ اسمبلی نے پی ڈی ایم اے بل کے خلاف ایک قرارد داد منظور کی ہے جس کی تمام سیاسی پارٹی نے حمایت کی سوائے پی ٹی آئی کے۔ انھوںنے امید ظاہر کی کہ دوسری صوبائی اسمبلیاں بھی اس نیک کام کو آگے بڑھائیں گی۔ فاضل جمیلی نے کہاکہ صحافی کمیونٹی کا موڈ دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک یو ٹرن لیاا ور اب وہ اس مجوزہ بل کے بجائے فیک نیوزکی بات کرتے ہیں۔ انھوںنے پی ایف یوجے کو یقین دلایا کہ وہ اوران کے ساتھی اس لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اور کامیابی حاصل کرکے واپس آئیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے کہاکہ ہم ایکٹیوسٹ ہیں اور ہم آرگنائزربھی ہیں اورپی ایف یوجے کا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچے گا تو آپ ہمارے یہ دونوں کرداردیکھیں گے، ہم نہ صرف اس جدوجہد میں شریک ہیں بلکہ ہم اسلام آباد میں بہترین میزبان بھی ثابت ہوںگے۔انھوں نے کہاکہ چھوٹے شہروں کی پریس کلبز جو اسلام آباداور راولپنڈی کے قریب ہیں ان میں بھی اس لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا جوش و خروش پایاجاتاہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہماری مشترکہ جدوجہد یقینا کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال ملاح نے کہاکہ یہ لانگ مارچ حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو یہ خام خیالی نہیںہونی چاہیے کہ وہ صحافی برادری کو دبا لے گی ہمیں کوئی لانگ مارچ سے نہیں روک سکتاہم اسلام آباد پہنچے گے ۔ کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان کہاکہ لانگ مارچ کوئٹہ سے شروع ہوگا اور ایک میزبان کی حیثیت سے میںآپ کو یقین دلاتاہوں کہ یہ ایک بہت ہی پروقار ابتداء ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.