فرانس ، کوروناوائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے 3ہزار ہیلتھ کئیر ورکرز معطل کردیئے گئے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 14:14

فرانس ، کوروناوائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے 3ہزار ہیلتھ کئیر ورکرز ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) فرانسیسی حکومت تے ڈیڈ لائن تک کورونا ویکسین نہ لگوانے والی3ہزار ہیلتھ کئیر ورکرز معطل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر صحت اولیویے ویرن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جولائی میں فرانسیسی صدر نے ہیلتھ ورکرز کو 15 ستمبر کی تاریخ تک ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگوانے کی ڈیڈ لائن دی تھی ،اس وقت تک ملک میں ہزاروں ہیلتھ کیئر ورکرز نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کو نظر انداز کرنیوالے 3ہزار ہیلتھ ورکرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ معطل ہونیوالوں میں بڑی تعداد صحت کے شعبے میں کام کرنیوالے معاون عملے کی ہے تاہم ان میں کچھ ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں۔فرانس میں اب تک کورونا وائرس کے 70 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1لاکھ 16 ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :