امریکی سپیس ایکس میں سوار 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد واپس آگئے

اتوار 19 ستمبر 2021 12:15

امریکی سپیس ایکس میں سوار 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد واپس آگئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) امریکی سپیس ایکس میں سوار 4 سیاح تین دن خلا میں گزارنے کے بعد فلوریڈا میں بحر اوقیانوس کے ساحلی علاقے میں کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے مشن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری براہ راست وڈیو کے حوالے سے بتایا کہ اس میں خلائی سیاحوں کو اترتے دکھایا گیا ۔رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلا مداری سیاحتی مشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں کوئی پیشہ ور خلاباز سوار نہیں تھا۔