
خدیجہ پٹیل انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی پہلی مسلمان چیئرپرسن منتخب
۔تحقیقاتی صحافی بننے کے علاوہ خدیجہ پٹیل جنوبی افریقہ کے میل اینڈ گارڈین کی چیف ایڈیٹر بھی تھیں
اتوار 19 ستمبر 2021 12:15

(جاری ہے)
ویانا سٹی ہال میں خطاب کرتے ہوئے خدیجہ پٹیل نے جنوبی افریقہ میں اپنی پرورش سے متعلق بتایا جہاں مسلم خواتین کی ذرائع ابلاغ کے میدان میں آنے کی حوصلہ افزائی نہیں دی جاتی تھی۔
خدیجہ پٹیل نے دنیا بھر کے ساتھی صحافیوں کو بتایا کہ میں 12 سال کی تھی جب اپنی والدہ کو بتایا کہ میں صحافی بننا چاہتی ہوں۔میری والدہ نے ایک طویل وقفے کے بعد کہا کہ صحافت مسلمان خواتین کے لیے مناسب ذریعہ معاش نہیں۔تحقیقاتی صحافی بننے کے علاوہ خدیجہ پٹیل جنوبی افریقہ کے میل اینڈ گارڈین کی چیف ایڈیٹر بھی تھیں اور اب وہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی فنڈ برائے عوامی مفاد کے ذرائع ابلاغ کی سربراہ کے طور پر نوجوان صحافیوں کی معاونت کے لیے سرگرم ہیں۔ صحافت کے پیشے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خدیجہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہونا دنیا کی بہترین نوکری ہے۔اس میں تنخواہ بہت اچھی نہیں لیکن اس شعبے میں رہ کر کام کرنے والے کو خوشی ملتی ہے۔اس پیشے سے منسلک رہتے ہوئے ظلم و جبر کے بارے میں کہانیوں کے علاوہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی سے متعلق سٹوریز پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ہمارے پیشے میں پیچیدہ تجربات کا مشاہدہ کرنے کو ملتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت کچھ سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ ایک ایسا پل ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے لیے اچھا بننے اور خوشی میں شامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔خدیجہ پٹیل نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ میں امید کرتی ہوں کہ اس بات کو یقینی بناوں کہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ دنیا بھر کے صحافیوں کے لیے خاص طور پر آزمائشی وقت کے دوران بہترین رہنمائی کرے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹراطالوی خاتون باربرا ٹریونفی کا کہنا ہے کہ ہم خدیجہ پٹیل کو آئی پی آئی کی نئی بورڈ چیئر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں اور دنیا بھر میں آزاد صحافت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ خدیجہ نے یہ اعلی منصب سنبھالنے کے لیے اپنے بورڈ کے ساتھی ارکان کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ایک صحافی اور ایڈیٹر کی حیثیت سے ان کا بہترین تجربہ انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی چیئرپرسن شپ کے لیے نہایت موزوں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.