وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی کوہاٹ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت‘اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت

پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں‘ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے‘ وزیر اعلی

اتوار 19 ستمبر 2021 13:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے ملوث مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ محمود خان نے مزید کہا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :