اوپن یونیورسٹی:سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری‘فارم ویب سائٹ پر دستیاب ، اپلائی صرف آن لائن

اتوار 19 ستمبر 2021 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، اس مرحلے میں بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(، بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس( ، بی بی اے ، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز ، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ، ڈیڑھ ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔

تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند نئے اور جاری طلبہ18۔اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 051-111-112-468یا ای میل [email protected]پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے بھی تعلیمی پروگرامز پیش کئے گئے ہیں جن میںدیگر ممالک کے باشندے بھی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی طلبہ کے لئے پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ، چار سالہ بی ایس پروگرامز ، ڈیڑھ ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ ، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے علاوہ چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفکیٹ کورسز بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی طلبہ کے لئے پیش کردہ پروگرامز کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے۔

داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی پراسپکٹس اور د اخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://online.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔اِن پروگرامز کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے فون نمبرز +92519057165, +92519250175پر رابطہ کرسکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :