ڈاکٹر ڈیریز اینڈ فیڈز کیجانب سے ڈیری سے وابستہ افراد کے لیئے آگاہی پروگرام کا انعقاد

جانوروں کی متوازن خوراک سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، ڈاکٹر کامران شاہد/عبید قریشی/ڈاکٹر وقار الدین قائم خانی

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان کے معروف ادارے ڈاکٹر ڈیریز اینڈ فیڈ ز پاکستان کی جانب سے شہر قائد کے علاقے بلدیہ اورنگی ٹائون میں فامرز کے لیئے معلوماتی اور تربیتی پروگرام کا انعقاد، آگاہی پروگرام میں ڈاکٹر ڈیریز اینڈ فیڈز کے تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹروں نے فارمرز کو نہایت مفید اور اہم معلومات فراہم کی، آگاہی و تربیتی پروگرام میں ڈیری فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹرز ڈیریزاینڈ فیڈز پاکستان کے نیشنل سیلز مینیجر ڈاکٹر کا مران شاہد نے کہا کہ ڈیری ایک بہت وسیع شعبہ ہے اور فارمرز کو بروقت اور صحیح آگاہی فراہم کرنے اور جانوروں کی اچھی پرورش کرنے سے ان کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے ، جانوروں کی اچھی صحت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیئے ڈاکٹرز ڈیریز اینڈ فیڈز نے جدید سائنسی طریقے سے ایسی فیڈ تیار کی ہے جو کہ نہ صرف جانوروں کی صحت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ دودھ کی پیداوار میں بھی کافی اضافہ کرتی ہے ، اس فیڈ کا بنیادی مقصد جانوروں کی صحت کو بہتر کرنا ہے کیونکہ صحت مند جانور سے ہی اچھا دودھ حاصل کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر مینیجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عبید قریشی،نے فارمرز کو بتایا کہ جانوروں کو چارے میں متوازن غذ ا دینے سے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جانوروں کے لیئے متوازن خوراک بہت ضروری ہے، جدید سائنسی طریقے سے تیار کردہ ڈاکٹر ڈیریز اینڈ فیڈ کی تیار کردہ فیڈ کا کوئی سائید افیکٹ نہیں ہے اس کے استعمال سے کمزور اور کم دودھ دینے والے جانوروں کی صحت نہایت تیزی سے بہتر ہوتی ہے اور ان کی دودھ کی پیداوار میں بھی بہتری آنا شروع ہوجاتی ہے، فارمرز سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل سیلز مینیجر ڈاکٹر وقار الدین قائم خانی نے کہا کہ اس معلوماتی پروگرام کا مقصد ڈیری کے کاروبار سے وابسطہ لوگوں کو موجودہ حالات اور موسم کے لحاظ سے اپنے جانوروں کی صحت اور ان کی بہتر نشوونما کے لیئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ، جانوروں کی صحت کے لیئے صفائی ستھرائی کا بہتر نظام بہت ضروری ہے کیونکہ گندگی بے شمار امراض کو جنم دیتی ہے ، صفائی نہ رکھنے سے جانوروں میں اکثر وبائی امراض ہوجاتے ہیں جن کی بروقت ویکسین کروانا نہایت ضروری ہے اور مہینے میں کم از کم ایک بار جانوروں کا طبی معائنہ بھی لازمی ہے تا کہ جانوروں کو اگر کوئی بیماری لاحق ہو تو اس کی بروقت تشخیص اور علاج کیا جا سکے، بعد ازاں فارمرز نے ڈاکٹر ڈیریز اینڈ فیڈ کے تمام ماہرین کا آگاہی پروگرام کی ذریعے مفید اور موثر مشورے دینے پر شکریہ ادا کیا ۔