سعودی عرب کے حکام نے خواتین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث 22 افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

سعودی عرب کے حکام نے خواتین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) سعودی عرب کے حکام نے خواتین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث 22 افراد کو گرفتار کرلیا ۔عرب میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریاض کی ایک رہائشی کالونی سے 2لڑکیوں کو گاڑی کی ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا ،اسی طرح ایک اور ملزم کو مرکزی شاہراہ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،ملزم کی شناخت ایک ویڈیو میں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 ملزمان کو اقامہ کے قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ،ان ملزمان پر زیرتعمیر عمارت سے سامان چوری کرنے کا الزم عائد کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی طریقے سے رقوم جمع کرنے اور سرحدی سیکورٹی سسٹم کی خلاف ورزی پر یمن سے تعلق رکھنے والی4 ملزمان کوپکڑ کر ان سے رقم بھی قبضے میں لی گئی ہے ،اسی طرح ایک شامی کو جنسی ہراسانی کے اشاروں پر مشتمل ویڈیو نشر کرنے اور4 افراد کو آگ لگانے کے الزام میں پکڑا گیا ۔