یہ کہنا غلط ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے موقف کی تائید کی گئی، پی سی بی

پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکورٹی تھریٹس کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں ، ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

اتوار 19 ستمبر 2021 16:35

یہ کہنا غلط ہے نیوزی لینڈ کرکٹ کے موقف کی تائید کی گئی، پی سی بی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے موقف کی تائید کی گئی۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے موقف کی تائید نہیں کی ،کسی حکومتی عہدیدار یا سیکورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی، پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکورٹی تھریٹس کی معلومات شیئر نہیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے اعلامیے پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل لابنگ کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے، مؤقف میں حمایت مانگی جائے گی،دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیے جائیں گے،آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی ،آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی ، آئی سی سی میٹنگز کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔