فیک ویڈیو کیس: عدالت میں غنڈہ گردی نہیں چلے گی، کسی بھی عدالتی حکم کو چیلنج کرنا حق ہے. عظمیٰ بخاری
اگر ایک وزیر کے ساتھ عدالت میں ایسا رویہ ہو سکتا ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ ملزمہ جیل سے آ رہی ہے، اس کی بیٹی ساتھ ہے لیکن اس کو شرم پھر بھی نہیں آتی. صوبائی وزیراطلاعات کی عدالت میں گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 2 ستمبر 2026
22:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں ٹوئٹر اکاﺅنٹ چیک کیا تو موجودہ ملزمہ فلک جاوید کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ بھی نظر سے گزرا، جس کے بعد فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی.
عظمیٰ بخاری کے مطابق اگلے روز وہ لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچیں اور انہیں عدالت کے باہر تقریباً چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا ان کی درخواست منظور ہونے کے بعد کارروائی کا حکم دیا گیا صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہیں سکیورٹی خدشات بھی لاحق تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے عدالت سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی تھی. ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ملزمہ اور اس کے لوگوں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے رویے کے باعث بھی انہیں خدشات تھے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر ایک وزیر کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو پھر عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ ملزمہ سے خوفزدہ نہیں ہیں میں نے ملزمہ سے خوفزدہ ہونا، قیامت کتنے بجے ہے؟. عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کسی بھی عدالتی حکم کو چیلنج کرنا ہر فریق کا حق ہے تاہم عدالت میں غنڈہ گردی نہیں چل سکتی وزیر اطلاعات نے عدالت سے کہا کہ وہ ملزمہ کے والدین کا احترام کرتی ہیں لیکن ان کے بارے میں استعمال کی جانے والی زبان قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ وہ عدالت سے صرف انصاف چاہتی ہیں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے حامی اور ملزمہ کے لوگ آمنے سامنے ہوں اور کسی قسم کی بدمزگی پیدا ہو، اسی لیے انہوں نے بھی اپنے ساتھ آنے کے خواہشمند بہت سے لوگوں کو روک دیا تھا. دورانِ سماعت ایک یوٹیوبر کی جانب سے عظمیٰ بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے متعلق ٹویٹ کا معاملہ بھی سامنے آیا عظمیٰ بخاری نے عدالت میں استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ وارنٹ کب جاری ہوئے متعلقہ یوٹیوبر نے کمرہ عدالت میں عظمیٰ بخاری سے معذرت بھی کی سماعت کے دوران عظمیٰ بخاری اور فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی . عظمیٰ بخاری نے وکیل سے کہا کہ آپ ڈکٹیٹر نہ بنیں، آواز نیچی کرکے بات کریں بعد ازاں عظمیٰ بخاری اور فلک جاوید کے درمیان بھی کمرہ عدالت میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا عظمیٰ بخاری کے وکیل علی بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالتی حکم کو چیلنج کرنا ہر شہری کا حق ہے، ہم نے قانون کے مطابق ہی عدالتی حکم کو چیلنج کیا ہم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ اس وقت کیس کی سماعت رکھ لی جائے اور میری موکل عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا سکیں، جس کو عدالت نے قبول کیا عدالت میں اگر ملزمہ کے وکیل سیاسی گفتگو کریں گے تو اس کا جواب بھی سیاسی مل سکتا ہے، لیکن ہم عدالت کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے عدالت میں ذاتی حملوں اور سیاسی بیان بازی سے گریز کیا جائے گا تو سماعت بہتر طریقے سے آگے بڑھ سکتی ہے ملزمہ کے وکیل سیاسی گفتگو کرنے کی بجائے پوائنٹ پر بات کریں گے تو کیس مزید آگے بڑھے گا عدالت میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہونا چاہیے جو عدالت کا ماحول خراب کرتے ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ وکلا کو صرف کمرہ عدالت میں آنے کی مشروط اجازت دے دی اور یوٹیوبرز بھی آئندہ کمرہ عدالت میں نہیں آئیں گے عدالت نے جیل حکام کو فلک جاوید کو 20 منٹ میں عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا عدالت نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر جرح کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی.مزید اہم خبریں
-
ملک میں بہت تجربے ہوئے، پاکستانی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ہیں. ترجمان سندھ حکومت
-
فیک ویڈیو کیس: عدالت میں غنڈہ گردی نہیں چلے گی، کسی بھی عدالتی حکم کو چیلنج کرنا حق ہے. عظمیٰ بخاری
-
پاکستان کے معیاری وقت میں 83 سال بعد اہم تبدیلی کا فیصلہ
-
مریم نواز الیکٹرک بائیک اسکیم:وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ سے ڈاﺅن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا
-
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے میں دو فلپائنی سیلرز ہلاک
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیول سیلنگ کلب مسمار کرنے سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا حکم کالعدم قراردیدیا
-
پاک فوج میں اہم ترقیوں اور تبادلوں کا وقت آن پہنچا
-
شادمان لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کا واقعہ
-
بھارتی کے خاندان کا 200 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر بھر پور جشن
-
امریکا کو بڑا جھٹکا:نیدرلینڈ کے مرکزی بینک نے86ٹن سونا نیویارک سے لندن منتقل کردیا
-
کرپشن اور بدانتظامی کے الزامات محکمہ ایکسائز پنجاب کے متعددافسران معطل
-
شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے فلپائنی جوڑے کی سیلابی پانی میں کھڑے ہوکر رسومات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.