راولپنڈی، گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات

ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو بریف کیا

اتوار 19 ستمبر 2021 18:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات کئے گئے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میںآنے والے مسیحی برادری کے افراد کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے ،سینئرافسران اور ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی کو چیک کیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پرمامور پولیس اہلکاروں کوہدایات دیں،سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تھانوں کی موبائلز اور مخافظ سکواڈ بھی اپنے اپنے علاقے میں گشت پر مامور رہے،سینئر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،گرجا گھروں میں آنے والے شہری بھی کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔