گوجرانوالہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونٹی ون یونٹی گروپ نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی

پیر 20 ستمبر 2021 14:22

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں یونٹی ون یونٹی گروپ کارپوریٹ کلاس کے تمام امیدوار ان کو جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں، سماجی سیاسی رہنمائوں محمد اسلام مغل اور لالہ شاہد یونس انصاری نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونٹی ون یونٹی گروپ کے تمام امیدواران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونٹی ون یونٹی گروپ نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ کرنیوالوں کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یونٹی ون یونٹی گروپ بزنس کمیونٹی کا حقیقی نمائندہ گروپ ہے نو منتخب امیدوار بزنس کمیونٹی کی خد مت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہو ئے ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔